یہ ہوئی نا بات ۔۔۔ نواز شریف نے قوم کو بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے انتھک کوششیں کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ہم پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں اور ہم ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو یکساں مواقع حاصل ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد طفیل
سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ اس دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں بجلی کے بڑے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبوں کی تکمیل پر ملک سے توانائی بحران ختم ہو جائے گا۔ اندرونی اور علاقائی روابط کے بڑے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کا مستقبل روشن اور بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو عوام سے روابط برقرار رکھنے چاہیئں اور اپنے علاقے کے عوام کے مسائل اور ان کے حل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.