’’یہ کام کیوں کیا ؟‘‘ تحریک انصاف نے مزید کتنے رہنمائوں کو فارغ کر دیا؟

اسلام آباد ( آن لائن ) تحریک انصاف کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے خوشاب سے10 افراد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی ۔ جمعرات کے روز تحریک انصاف نے خوشاب سے10 افراد کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کی ، معطلی کا حکم نامہ تحریک انصاف کے ریجنل صدر عامر محمود کیانی نے جاری کیا، ضلع خوشاب کے سابق ناظم احسن ٹوانہ بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے محروم ہو گئے ہیں جبکہ باقی معطل ہونے والوں میں متعدد یونین کونسلز کے چیرمینز بھی شامل ہیں ، معطل افراد میں صفدر اعوان، رضا خان، حسن سلحال بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کو سپورٹ کرنے پر تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں کو فارغ کر دیا گیاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.