کون سا ملک دنیا میں کس چیز کیلئے مشہور ہے؟ فہرست سامنے آگئی، پاکستان ایک ایسے شرمناک ترین کام میں پہلے نمبر آگیا کہ جان کر پاکستانیوں کے گال لال ہوجائیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کا ہر ملک اپنی کسی نہ کسی چیز کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اب اس حوالے سے ایک گلوبل نقشہ ترتیب دیا گیا ہے جس میں ہر ملک کے نام کے ساتھ اس کی مشہور ترین چیز بھی لکھی گئی ہے اور آپ یہ جان کر پریشان ہو جائیں گے کہ نقشے میں پاکستان کی مشہور ترین چیز ”ہم جنس پرست مردوں کی فحش ویڈیوزکا استعمال“ قرار دیا گیا ہے۔ نقشے کے مطابق دنیا میں ہم جنس پرست مردوں کی فحش ویڈیوز سب سے زیادہ پاکستان میں دیکھی جاتی ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ نقشہ ورلڈ بینک ، گنیز ورلڈ ریکارڈزاور دیگر ایسے ہی درجنوں اداروں کے اعدادوشمار کو مدنظررکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔
نقشے کے مطابق بھارت کی مشہور ترین چیز ’کیلا‘، افغانستان کی افیون، ایران کا مچھلی کا اچار، ہنگری کے فحش فلموں کے اداکاراور اداکارائیں، سویڈن کا پاپ میوزک، فن لینڈ کا نیوز میڈیا، مصر کی بھاری بھرکم خواتین، لیبیا کے موٹاپے کاشکار بچے، متحدہ عرب امارات کے مرد، سعودی عرب کی اسلحے کی درآمد، انڈونیشیاءکاناریل، عراق کی تیل کی دولت، چاڈ کی صحت مندانہ خوراک، کینیا کی چائے اور تنزانیہ کی خواتین ورکرز مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ فرانس وہسکی، برطانیہ ارب پتی افراد، ترکی اپنی ٹوئٹر سنسرشپ، اسرائیل میڈیکل ریسرچ، اردن پناہ گزینوں کو رہائش دینے، تھائی لینڈ چاولوں، کینیڈا اپنے شہریوں کی فیس بک کی لت اور سنگاپوراپنے صحت مند عوام کی نسبت سے مشہور ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ عالمی نقشہ ویب سائٹ InformationisBeautiful.net کے ماہر ڈیوڈ مک کینڈلیس نے ترتیب دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.