سرجیکل سٹرائیک: بھارتی فوج کی پارلیمانی کمیٹی دفاع کو بریفنگ، تلخ کلامی

نئی دہلی ( آئی این پی) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی علاقے میں مبینہ سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے ارکان کو بریفنگ دی تاہم اس معاملے پر کوئی بھی سوال اٹھانے کی اجازت نہ دی گئی۔

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں شرکت کرنے والے پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے تین ارکان کا کہنا تھا وائس چیف آف آرمی سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بیپن راوت نے 29ستمبر کی مبینہ سرجیکل سٹرائیک کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ایک رکن کا کہنا تھا فوج کی طرف سے اس حساس معاملے پر ایک مختصر بیان تیا ر کیا گیا تھا لیکن کوئی سوال نہیں اٹھائے گئے تاہم این ڈی اے کے ایک اور رکن کا کہنا تھا کانگریس کے مدھو سدن مستری سوال پوچھنا چاہتے تھے تاہم پینل کے سربراہ میجر جنرل (ر)بی سی خاندوری غصے میں آگئے اور انکار کردیا ،دونوں کے درمیان تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا اور کوئی بھی سوال نہ کیا جاسکا۔

اس سے قبل قائمہ کمیٹی کو کنٹرول لائن کے پار سرجیکل سٹرائیک پر وزارت دفاع کے نمائندوں نے بریفنگ دینا تھی لیکن بعد میں ایجنڈہ تبدیل کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.