عذاب الہی یا کچھ اور۔۔۔بھکر میں پر اسرار گونج اور دھماکہ کے بعد فضا سے کیا عجیب و غریب چیز گری، حیران کر دینے والی تفصیلات

بھکر(آن لائن) عذاب الہی یا کچھ اور،،،،پر اسرار گونج اور دھماکہ کے بعد فضا سے چار کلو وزنی پتھر گرا علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس نے پتھرکو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان کے علاقے کنیال میں کالے رنگ کا پتھر فضا سے گرنے سے گونج اور اور زور دار دھماکہ ہوا ابرآ الود موسم کے دوران تیز گونج اور دھماکے کی آواز سنتے ہی شہریوں کی اکثریت واقعےکی تحقیق کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے آبادی کے قریب جانور چرانے والے افراد کی

نشاندہی پر کالے رنگ کا عجیب و غریب پتھر پایا گیا جس کے گرنے سے زمین میں گڑھا پیدا ہو گیا علاقہ نمبر دار اعجاز حسین نے بتایا کہ پتھر گرنے سے پیدا ہونی والی گونج اور دھماکے کی آواز دور تک سنائی گئی تا حال معمہ حل نہیں ہو سکا علاقے میں چہ مگوئیاں شروع پولیس تفتیش کر رہی ہے البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.