بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(این این آئی)آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1198ڈالرسے گھٹ کر1185ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور دس گرامسونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت54650روپے سے گھٹ کر54450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت46854روپے سے گھٹ کر46682روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی

کی فی تولہ قیمت میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.58روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ قیمت770روپے سے گھٹ کر730روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت634.43روپے سے گھٹ کر625.85روپے ہوگئی۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.