عید الاضحی کا شاندار تحفہ،ہواوے نے اپنے فونز کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(سی پی پی)عید الاضحی قریب آنے پرپاکستان میں اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی بڑی کمپنی ہواوے کی جانب سے ڈیوائسز کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عید الاضحی کے پرمسرت تہوار کو دیکھتے ہوئے ہواوے کے چند فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔3فونز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 4 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔اب ہواوے وائی فائیوپرائم 2018 17 ہزار 999 روپے کی بجائے 16 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا، اس طرح اس کی قیمت میں ایک ہزار روپے کمیکی

گئی ہے۔ اسی طرح میٹ 10 لائٹ کی قیمت ڈیڑھ ہزار روپے کمیسے 32 ہزار 999 روپے کی بجائے 31 ہزار 499 روپے کردی گئی ہے۔ پی 20 لائٹ کی قیمت میں سب سے زیادہ 3 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور یہ 39 ہزار 999 کی بجائے 36 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.