امیدواروں کو ہراساں کیوں کیا جا رہا ہے؟ چیف الیکشن کمشنر کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری پر چڑھائی

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے امیدواروں کو ہراساں کئے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے نگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری کو خط لکھ دیا ،خط میں کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی لیکن انتخابی مہم میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنا بھی قابل قبول نہیں ہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے امیدواروں اور ان کے کارکنوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پرنگران وزیر اعلی پنجاب حسن عسکری کو خط لکھ دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد سیاسی جماعتوں نے امیدواروں اوران کے حامیوں کو ہراساں کئے جانے کے الزامات لگائے ہیں ، انہوں نے خط میں کہا کہ یہ درست ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،لیکن انتخابی مہم میں انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹ ڈالنا بھی قابل قبول نہیں ہے ، چیف الیکشن کمشنر نے نگران وزیر اعلی پنجاب کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.