سپریم کورٹ نے ڈیموں کی تعمیر کی فنڈنگ کیلئے ایسی سہولت متعارف کردی کہ ہر پاکستانی جان کر عش عش کر اٹھے گا

اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کی فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس سروس متعارف کرادی،موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکا ئو نٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈ قائم کرنے کا حکم دیا اور اس کے لیے اپنی طرف سے 10 لاکھ روپے عطیہ بھی کیے۔ سپریم کورٹ کے قائم کردہ فنڈز میں چیف جسٹس پاکستان نے شہریوں سے

فنڈز دینے کی اپیل کی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈنگ کے لیے ایس ایم ایس کا آسان طریقہ کار بھی متعارف کرادیا گیا ہے جس کے تحت موبائل صارفین میسج سروس کے ذریعے 10 روپے ڈیموں کے اکا ئو نٹ میں عطیہ کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں انتہائی سادہ طریقہ کار بتایا گیا ہے جس کے تحت میسج میں ڈیم لکھیں اور 8000 پر بھیج دیں۔میسج بھیجنے کے کچھ دیر بعد آپ کو تصدیقی پیغام بھی موصول ہوگا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.