ریحام خان کو استعمال کرنیوالے جلد بے نقاب ہوں گے ،قوم کرپٹ سیاستدانوں کو ناکام بنا دے گی ، شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

ملتان(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریحام خان کواستعمال کرنیوالے جلد بے نقاب ہوجائیں گے، قوم کرپٹ سیاستدانوں کو ناکام بنا دے گی ، ہم جنوبی پنجاب کوالگ صوبہ دیکھنا چاہتے ہیں،اصغر خان کیس کا فیصلہ ہو نا چاہئے ۔ ملتان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق ڈپٹی میئراختر حسین بھٹہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیشاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب سیاسی شعبدہ بازی تھی، جن لوگوں نے ریحام کواستعمال کیا جلد بے نقاب ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ رائے حسن نواز کے پارٹی کے پارلیمانی بورڈ میں شمولیت کیخلاف نہیں ہیں،عوام مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مایوس ہو چکے ہیں، صرف تحریک انصاف ہی ملک میں تبدیلی لا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے ، نگران حکومت کے اختیارات محدود ہوتے ہیں تاہم نگراں حکومت سے توقع ہے کہ وہ شفاف الیکشن کرادے گی۔ انہوں نے کہا کہاصغرخان کیس سالہا سال پڑارہا، اس پر توجہ نہیں دی گئی لیکن اب اصغر خان کیس کا فیصلہ ہو نا چاہئے، چیف جسٹس نے اس کیس کاآغاز کیا ہے، لوگوں کو صفائی کیلیے بلایا ہے،اصغر خان کیس نئی سمت میں آگے بڑھ گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کا وعدہ تھا لوڈشیڈنگ کا خاتمہ لیکن وہ یہ وعدہ پورا نہیں کرسکے، ہمارے ملک کو واٹر پالیسی کی ضرورت ہے،قوم ناکام اورکرپٹ سیاستدانوں کو ناکام کرے گی اور لوگ بلے پرمہر لگا کر تبدیلی لا کر دکھائیں گے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.