عامر لیاقت حسین نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کردیا

کراچی: عامر لیاقت حسین نے اپنے سیاسی مستقبل کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین اور پارٹی قیادت کے درمیان ٹکٹ کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف کا ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

جبکہ فردوس شمیم نقوی نے عامر لیاقت پر اچھی خاصی تنقید بھی کی ہے۔ اس تمام صورتحال کے بعد عامر لیاقت حسین نے بھی شدید ردعمل دیا ہے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ قوی امکان یہی ہے کہ وہ تحریک اںصاف کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ تاہم کوششیں ہو رہی ہیں کہ کسی طرح انہیں پارٹی چھوڑنے سے روک لیا جائے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں پتہ کہ اس تمام صورتحال میں کیا کریں، تاہم وہ یہی کہیں گے کہ روک سکو تو روک لو۔
عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ ان کے متعلق کافی غلط باتیں کی گئی ہیں۔ میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر یہاں آیا تھا، تاہم انہیں فردوس شمیم نقوی کی جانب سے پھر بھی ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ فی الحال وہ عمران خان کی عزت رکھتے ہوئے کچھ نہیں کہہ رہے۔ ورنہ اگر وہ بولنے پر آگئے تو کسی کیلئے بھی الیکشن جیتنا بے حد مشکل ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی نے کارکنوں کے اصرار پر عامر لیاقت حسین کو ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.