2،4نہ 6،صدر نیشنل بینک نے اسحاق ڈار کے کتنے اکاؤنٹس کھولے؟حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(این این آئی)نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ صدر نیشنل بینک کے اکاؤنٹس کو اسحاق ڈار استعمال کرتے ہیں۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ کے گواہ محمد عظیم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ اسحاق ڈار کی طرف سے ہجویری فاؤنڈیشن کو جاری چیکس

کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئیں۔نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے کہا کہ صدر نیشنل بنک سعید احمد پر الزام ہے
کہانہوں نے اسحاق ڈار کے نام پر سات اکاؤنٹ کھولے، سعیداحمد نے عدالت کو بتانا ہے کہ وہ اکاؤنٹ کس کے کہنے پر کھولے گئے، کچھ اکاؤنٹ ان کے اپنے نام پر ہیں تاہم ان کا استعمال اسحاق ڈار کرتے ہیں، سعید احمد بتائیں کہ وہ اکاؤنٹ کون سے ہیں اور کتنی رقم ان اکاؤنٹس میں موجود ہے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت میں ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے خلاف ٹرائل جاری ہے۔ اسحاق ڈار علاج کیلئے بیرون ملک ہیں جنہیں عدالت نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.