مسلم لیگ (ن)کی کشتی پھر ڈگمگا گئی۔۔ پارٹی کی دو انتہائی طاقتور شخصیات تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کی کشتی میںہونے والا سوراخ بڑھنے لگا ۔ کئی اہم شخصیات کا پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔ دو مزید موجودہ اور سابق ارکان اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ۔ نئے شامل ہونے والے ارکان اسمبلی میں رکن صوبائی اسمبلی رئیس محبوب احمد اور سابق ایم پی اے عادل محمد عبدا للہ کے نام سامنے آئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے عادل عبداللہ روکھڑی نے پاکستان تحریک اصاف کے ممبر شپ کیمپ میں جاکر

ممبر شپ فارم پر دستخط کئے، یہاں موجود عمران خان کے چیف سکیورٹی آفیسر احمد خان نے ان کا استقبال کیا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.