مسلم لیگ (ن) کو پھر ہزاروں واٹ کا جھٹکا ، ایک اور رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کو ایک اور بھاری نقصان اٹھانا پڑ گیا ہے ۔ اہم پارٹی رہنما اور رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ پارٹی کو خیرباد کہنے والے رہنما جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مظہر عباس راں ہیں۔ انھیں پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی دعوت

دی تھی جسے انھوںنے قبول کر لیا۔ مظہرعباس راں آج بنی گالہ میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا جائے گا

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.