ڈان لیکس میں پرویز رشید کوسز انہیں دینی چاہئے تھی، مریم نوازکے بیان نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد(سی پی پی ) مریم نواز نے ڈان لیکس میں پرویز رشید کی سزا کو بلا جواز قرارد ے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ اگر ڈان لیکس کی خبر سچی تھی توپرویز رشید سزا کیوں دی گئی؟،مریم نواز کا پرویز رشید کی سزاکو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز رشیدکو سزا نہیں ہونی چاہئے تھی۔۔دریں اثناء مسلم لیگ ن لیگ نے الیکشن کیلئے ٹکٹ فارم جاری کردیئے۔درخواستیں 25مئی تک پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں

جمع کرائی جاسکیں گی۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے حصول کے خواہشمند امیدواروں کیلئے مسلم لیگ ن لیگ نے الیکشن ٹکٹ فارم جاری کردیئے۔ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کیلئے فیس50 ہزارروپے جبکہ قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے،پارٹی ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی فیس 30ہزارجبکہ مخصوص نشستوں کیلئے 75ہزار روپے مقرر کی گئی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.