ڈبلن ٹیسٹ: زخمی محمد عامر آئرلینڈ پر پل پڑے

ڈبلن: پاکستان کے خلاف تاریخی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں میز بان آئر لینڈ نے کھانے کے وقفے پر 4وکٹیں کھو کر 123رنز بنا لیے ہیں ۔میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز سے کھیل کے چوتھے روز کا آغاز کیا تو ایڈ جوائس 39 اورکپتان ولیم پورٹر فیلڈ 23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔آئرش ٹیم مجموعی سکور میں 5 رنز کا اضافہ ہی کرسکی تھی کہ 69 کے مجموعے پر ایڈ جوائس رن آﺅٹ ہوگئے اور وہ 43 رنز بناسکے جب کہ نئے آنے والے بلے باز اینڈی بالبرنی بغیر کوئی رنز بنائے عباس کی گیند پر آﺅٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بلے باز نیل اوبرائن بھی 18 رنز بناسکے جو 94 کے مجموعی سکور پر محمد عامر کی تیز گیند پر بولڈ ہونے کے بعد پویلین لوٹے جس کے بعد عامر نے آئرش کپتان پورٹ فیلڈ کو 32رنز پر پوویلین چلتا کیا ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 310 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 130 رنز بناسکی۔

پاکستان نے 16 برس بعد کسی ٹیم کو فالو آن کرنے کے بعد دوبارہ بیٹنگ کی دعوت دی، آخری مرتبہ قومی ٹیم نے 2002 ءمیں انضمام الحق کی قیادت میں لاہور ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو فالو آن کرایا تھا۔پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔شاداب خان نے بیٹنگ کے بعد باﺅلنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور تین وکٹیں لے اڑے جب کہ محمد عامر کے حصے میں دو اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آئرلینڈ اور پاکستان کے درمیان تاریخی ٹیسٹ کا پہلا روز 11 مئی کو بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کے باعث ٹاس بھی نہیں ہوسکا تھا تاہم ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر آئرلینڈ کے کپتان پورٹر فیلڈ کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آج بہت بڑا دن ہے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ تایخی ٹیسٹ کا حصہ بننا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ امام الحق اور فہیم اشرف کے لیے بھی اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ دونوں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں، جنہیں پی سی بی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ٹیسٹ کیپ پہنائی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.