اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک جس سے امریکا اور اسرائیل کو بڑا خطرہ ہے، یہودیوں نے خود اعتراف کر لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی دنیا کا وہ واحد ملک جس سے امریکا اور اسرائیل کو بڑا خطرہ ہے، یہودیوں نے خود اعتراف کر لیا۔اسرائیلی وزارت دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے حال ہی میں پتہ چلایا ہے کہ ایران شمالی اسرائیل پر میزائل حملے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ یہ تیاری شام میں پے درپے حملوںبالخصوص حمص کے قریب
التیفور کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنائے جانےکا جواب دینے کے لیے کی جا رہی ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق اِفشا ہونے والی معلومات کے مطابق ایران کی القدس فورس نے ایران کے زیر انتظام ملیشیائوں اور حزب اللہ کے ارکان پر مشتمل

میزائل یونٹس قائم کیے ہیں تا کہ تہران کو براہ راست الزامات کی زد میں آنے سے روکا جا سکے۔ ان یونٹس کو میزائلوں کا ایک حصّہ حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ دیگر حصّے آئندہ دنوں میں شام پہنچا دیے جائیں گے۔شامی اراضی سے ہونے والے متوقع میزائل حملوں میں اسرائیل کے شمال میں عسکری اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ ان حملوں کا اصلی وقت لبنانی انتخابات گزرنے کے 24 گھنٹے بعد تھا تا کہ اسرائیل کو یک دم چونکا دیا جائے۔اتوار کے روز سکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں اسرائیلی فوج نے باور کرایا کہ وہ دو طریقوں پر میزائل حملوں کے امکان کا مقابلہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ان میں فضائی دفاعی نظام کی تنصیب اور شمالی اسرائیل میں میزائلوں کو فضا میں تباہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ آیت اللہ احمد خاتمی نے سخت الفاظ میں کہا ہے کہ ایران اسرائیل کے ہائفہ اور تل ابیب شہروں کی اینٹ سے اینٹ بجا نے کی صلاحیت رکھتا ہے، اسرائیل کوئی احمقانہ حرکت کرنے سے گریز کرے،ایران اپنی فوجی استعداد کو مزید تقویت دے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق احمد خاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔ایرانی ماہرین کونسل کے رکن آیت اللہ احمد خاتمی کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل نے ان کے ملک کے خلاف کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم ہائفہ اور تل ابیب کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔احمد خاتمی خطبہ جمعہ کے دوران اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔

ایران کے جوہری معاہدے کے فریق یورپی ممالک پر اعتبار نہ کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے خاتمی نے بتایا کہامریکہ کچھ زیادہ نہیں کر سکتا۔ یہ ہمیشہ ایرانی انتظامیہ کو ختم کرنے کے درپے رہتا ہے۔ ہم یورپ کے دیگر فریق ممالک پر بھی بھروسہ نہیں کرتے۔ ایران کے دشمنوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین کونسل کے سینیئر ترین ارکان میں سے خاتمی نے کہا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم اس کو سخت جواب دیں گے،ایران اپنی فوجی استعدادکو مزید تقویت دے گا۔احمد خاتمی خطبہ جمعہ
کے دوران اسرائیل سمیت مغربی ممالک کے خلاف سخت گیر الفاظ استعمال کیے۔ایران کے جوہری معاہدے کے فریق یورپی ممالک پر اعتبار نہ کرنے کی ضرورت پر زور دینے والے خاتمی نے بتایا کہ امریکہ کچھ زیادہ نہیں کر سکتا۔یہ ہمیشہ ایرانی انتظامیہ کو ختم کرنے کے درپے رہتا ہے۔ ہم یورپ کے دیگر فریق ممالک پر بھی بھروسہ نہیں کرتے۔ ایران کے دشمنوں پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا۔ماہرین کونسل کے سینیئر ترین ارکان میں سے خاتمی نے کہا کہ مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود اگر اسرائیل نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو ہم اس کو سخت جواب دیں گے، ایران اپنی فوجی استعداد کو مزید تقویت دے گا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.