اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریاں ،کب سے آغاز کیاجارہاہے؟ اعلان کردیاگیا

لاہور( این این آئی)مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان اور ڈی جی ایل ڈی اے میاں شکیل احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ون اور پیکج ٹو پر آزمائشی سروس شروع کرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران جی ایم نیسپاک نے بتایا کہ پیکج ون پر ڈیرہ گجراں، اسلام پارک، سلامت پورہ، محمود بوٹی، پاکستان منٹ، شالامار، باغبانپورہ، یو ای ٹی، سلطان پورہ، نکلسن روڑ اور لکشمی اسٹیشنز پر سول، الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس تکمیل کے

آخری مراحل میں ہے۔اجلاس کے بعد خواجہ احمد حسان نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کے پیکج ون اور ٹو کے اسٹیشنز کا دورہ کیا۔اس موقع پر سی ای او حبیب کنسٹرکشن ،پرا جیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ سی آر نورینکو کے سربراہ کی آمد پر ہی اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس شروع کی جائے گی۔ پیکج ون پر ڈپو سے لکشمی تک ٹریک کی تنصیب مکمل کرلی گئی ہے تاہم الیکٹریکل اور مکینیکل ورکس تھوڑا باقی ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.