عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں کیونکہ۔۔۔! سابق آرمی چیف نے دھماکہ خیز پیش گوئی کر دی

کراچی(این این آئی ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں کیوں کہ ان میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے۔خصوصی انٹرویو میںپرویز مشرف نے سانحہ 12 مئی کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ایئرپورٹ سے مزار قائد جانا چاہتے تھے، سیکیورٹی خدشات کے باعث میں نے

انہیں کہلوایا تھا کہ آپ بذریعہ ہیلی کاپٹر چلے جائیں جب کہ ایم کیوایم کے لوگ عورتوں اور بچوں سمیت سڑکوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور احتجاج کررہے تھے، دوسری جانب افتخار محمد چوہدری کے حمایتی بھی بلڈنگوں میں تھے اب اس دوران کس نے فائرنگ کی مجھے اس کا علم نہیں مجھ پر بلاوجہ الزامات لگائے جاتے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان بالکل وزیراعظم بن سکتے ہیں، ان کی مقبولیت کا گراف کافی اونچا جارہا ہے اوران میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے، مجھے لگتا ہے وہ ملک کے لئے کچھ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف اور زرداری سے بہتر ہیں کیوں کہ ان کو 4 ، 4 بار دیکھ لیا یہ نہیں کرسکتے ان کی نیتیں ٹھیک نہیں جب کہ عمران خان برا آدمی نہیں، اچھا آدمی ہے وہ ان لوگوں جیسا نہیں ان سے بہتر اور ایماندار ہے، اسے پیسوں کا کوئی لالچ ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.