پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ، وزارت داخلہ نے اطلاع دے دی

لاہور: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی جان کو خطرہ ہے اور اس ضمن میں وزارت داخلہ نے عمران خان کو اطلاع دے دی ہے۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لاہور پہنچتے ہی فوری طور پر انہیں ایک مراسلہ جاری کر دیاتھا جس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے لیے سکیورٹی خدشات کا اظہار کیا گیا تھا، عمران خان کو تنبیہہ کی گئی ہے کہ وہ لاہور میں اپنی سیاسی مصروفیات کو منسوخ کر یں اور عوامی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے مراسلہ موصول ہونے کےبعد عمران خان نے اپنا دورہ لاہور مختصر کر دیا ہے ، عمران خان جلسوں سے خطاب کیے بغیر ہی اپنا دورہ لاہور مختصر کر کے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ اچانک دورہ منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک بڑی زبردست جوائننگ ہونے والی ہے ۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا چودھری نثار علی خان پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں ؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ وہ ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.