کیا آپ چوہدری نثار کو منانے جائینگے؟جانتے ہیں صحافی کے سوا ل پر نوازشریف نے کیا جواب دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کررہے ہیں، لاڈلے نے اوپرسے حکم لینے کی عادت بنالی ہے، ایسی تبدیلی لائے کہ اوپر کے حکم سے تیر پر مہر لگا دی، یہ بھی بتا دیں وکٹیں گرا کون رہا ہے ؟
لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں،لاہور کے عوام نے عمران خان کو مسترد کردیا، وکٹ گرانے کا بہانہ کرکے بھاگ آئے۔بدھ کو سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کی سیاست کو بدنام کر رہے ہیں، لاہور کے عوام نے گزشتہ

روزتیسری بار عمران خان کو مسترد کر دیا ہے وہ وکٹ گرانے کا بہانہ کر کے لاہور سے بھاگ آئے ہیں، عمران خان کی تو لاہور میں اپنی وکٹ گر گئی ہے، 2013میں عوام نے عمران خان کو مسترد کیا تھا، 2018کے نتائج بھی اسی طرح کے ہوں گے، عمران خان لاہور سے بھاگنے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے ہیں، آج کی نوجوان نسل جو عمران خان کا ساتھ دیتی تھی، مایوس ہو چکی ہے، نوجوان نسل جان چکی ہے کہ عمران خان کون سی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں، یہ لوگ تبدیلی لانے کے دعویدار تھے لیکن حکم پر تیر پہ مہر لگا دی، لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت ہے۔ صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کی چوہدری نثار سے 35سال رفاقت رہی، کیا آپ ان کو منانے جائیں گے؟ جس پر نواز شریف نے کوئی جواب نہیں دیا، صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اگر میاں نواز شریف منانے آئے تو مان جاؤں گا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے کہی ہے؟۔ کہ اگر میاں نواز شریف منانے آئے تو مان جاؤں گا، جس پر نواز شریف نے کہا کہ کیا یہ بات چوہدری نثار نے آپ سے کہی ہے؟۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.