متحدہ عرب امارات کے صحراء سویحان میں پھنسے پاکستانی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے یقینی موت سے بچالیا گیا، وہاں وہ کیسے پھنس گیا تھا؟ جان کر ہی آپ کو ڈر لگنے لگے

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کا صحرائے سویحا ں میلوں دور کوئی درخت دکھائی نہیں دیتا وہاں ایک انسان کا زخمی حالت میں زندہ بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں ۔ خبر کی تفصیل کے مطابق صحرائے سویحان میں ایک پاکستانی نوجوان کوزخمی حالت میں زندہ بچا لیا گیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ روز 35 سالہ پاکستانی شہری کو نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو سنٹر کے ایمرجنسی اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کےذریعے تلاش کر نے کےبعد ہسپتال پہنچایا جہاں اسکا علاج کیا جارہا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان موٹر سائیکل پر اس خطرناک صحرائی علاقے میں سفر کر رہا تھا کہ ایک جگہ موٹر سائیکل بے قابو ہونے کی وجہ سے وہ نیچے گر گیا ، گرنے کی وجہ سے اسے کافی چوٹیں آئیں ۔ اگر بروقت کاروائی نہ کی جاتی تو یقیناً اس کا بچنا مشکل تھ ا۔ ریسکیو کے عملے کو قریباً 4بچے کے قریب خبر ملی کوئی شخص صحرائے سویحان کی طرف نکل گیا ہے اور وہ وہاں وہ زخمی حالت میں پڑا ہے ۔ ریسکیوں عملہ خبر کے ملتے ہی بروقت کاروائی کرتے ہوئے نہ صرف اسے بچایا بلکہ اسے فوری طور پر ہسپتال بھی منتقل کیا جہاں اس کا بہترین علاج کیا جارہا ہے ۔ نوجوان کی تلاش کے لئے ایک ہیلی کاپٹر کو روانہ کیا گیا اور جلد ہی اس کا سراغ لگا لیا گیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی اسے ابوظہبی کے مفرک ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.