عمران خان اور آصف علی زرداری میں ڈیل ہوگئیجس کے تحت عمران خان اب وزیراعظم نہیں بلکہ کس اہم عہدے کے امیدوار ہونگے؟ اہم سیاسی شخصیات کے حیرت انگیزانکشافات

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بڑا دعوی کر تے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے جن اراکین پارلیمنٹ کو نکالا گیا وہ کسی چلے کا نیتجہ تھا، عمران خان کی پارٹی میں اب الیکشن ٹکٹ کیساتھ چلے کی فیس بھی وصول کی جاتی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے یہ بھی دعوی کیا کہ درحقیقت عمران خان اور آصف علی زرداری ڈیل کر چکے ہیں جس کے مطابق عمران خان عہدہ صدارت کے امیدوار ہوں گے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے
ضمیر فروش اور لوٹے عمران خان نے اکٹھے کیے لیکن اب وہ بیشک اپنا نام عمرں سنجرانی بھی رکھ لیں ان کی ڈیل کامیاب نہیں ہو گی۔ انہوں نے عمران خان پر واضح کیا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں، فیصلہ پولنگ بوتھ پر عوام کے ووٹ سے ہو گاانہوں کہا کہ عام انتخابات سینیٹ ہال کا الیکشن نہیں شرط لگانے کو تیار ہو کہ،اگلے الیکشن میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگئی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سارے پاکستان کے ضمیر فروش اور لوٹے جمع کرنے بعد عمران خان کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ لوٹے ہماری پارٹی سے نکلے انہوں نے برطانوی اراکین پارلیمنٹ سے خطاب پر عمران خان کو طعنے بھی دئیے اور کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والے عمران خان برطانوی پارلیمنٹ کے باہر والے کمرے میں جاکر بڑی خوشی اور فخر محسوس کررہے ہیں۔ طلال چوہدری نے لگے ہاتھوں 29 اپریل کو لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو عالی یوم رقص کی تقریب بھی قرار دیا۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.