میاں غنڈی:چیک پوسٹ کےقریب2خودکش دھماکے،2 سکیورٹی اہلکار شہید،8 زخمی

کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں دہشتگردوں نے چیک پوسٹ پرخود کش دھماکہ کردیا،،خودکش حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پریکے بعد دیگرے2 دھماکے کیے،جس کے نتیجہ میں 2سکیورٹی اہلکار شہید اور 8اہلکار زخمی ہوگئے،دھماکوں کے وقت ایف سی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پرمیاں غنڈی کے قریب یکے بعد دیگرے 2دھماکے ہوئے ہیں۔

دھماکوں اور فائرنگ میں 2سکیورٹی اہلکار شہید اور 8زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے میں زخمی سکیورٹی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اور جائے دھماکہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ ابھی فی الحال دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی جائے دھماکہ پراپنی ذمہ داری ادا کررہا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سرکاری گاڑی پرفائرنگ کی۔ جسکے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ شروع کردی۔ دونوں خود کش حملہ آوروں نے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.