نیب کے اعلیٰ ترین افسر کو معطل کر دیا گیا،یہ افسر کون ہے اور چیئرمین نیب نے اسے اتنی سخت سزا کیوں دی ؟بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کردیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کے خلاف بھی انکورائری کا حکم ۔ ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کردیا ہے، رمضان کو فرائض کی ادائیگی میں نااہلی، غیر مستعدی اور غفلت پر معطل کیا گیا ہے اور ان پر لگے الزامات کی انکوائری

بھی شروع کردی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کچھ روز پہلے معطل ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب سکھر کاشف گوندل کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ انہیں مس کنڈکٹ پر تین ماہ کیلئے معطل کیا گیا تھا۔ترجمان نیب کے مطابق چیئرمین نیب کے حکم پر اب تک نیب کے23 اہلکاروں کو برطرف کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ نیب کے 85اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.