خواجہ برادران کا پیراگون سٹی سے تعلق ثابت ، نیب کی دستاویزات منظر عام پر آگئیں

لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا پیراگون سٹی سے تعلق ثابت ہوگیا 2016 میں خواجہ برادران نے 50کینال سے زائد کے رقبے کا چیف ایگزیکٹو پیراگان سٹی کے ساتھ تبادلہ نامہ کیا تھا نیب کو سعدرفیق اور سلمان رفیق سے متعلق اہم ثبوت مل گئے میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیر صحت پنجابسلمان رفیق کے

پیراگون سٹی سے تعلق پر مبنی نیب کے دستاویزات منظر عام پر آگئین دستاویزات کے مطابق خواجہ برادران نے پیراگون سٹی میں زمین حاصل کی ہے 2016میں 28جون کو خواجہ برادران نے 50 کنال سے زائد رقبے کا تبادلہ چیف ایگزیکٹر پیراگون سے کیا تھا تاہم خواجہ سعد رفیق نے دعویٰ کیا تھا کہ پیراگون سٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.