کپتان نے مسلم لیگ ن کی ایک اور بری وکٹ اڑا دی

لاہور: مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلا ن کردیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ نے آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرفیصل فاروق چیمہ پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پراظہار اعتماد کرتے ہوئے شمولیت کااعلان کردیا ہے۔فیصل فاروق نے پی ٹی آئی میں شمولیت میں کا اعلان چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی موجودگی میں کیا۔فیصل فاروق چیمہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پرسرگودھا پی پی 35سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.