پنجاب حکومت نے ججز کی حفاظت کیلئے ایسی پیشکش کردی جس کو چیف جسٹس نے سنتے ساتھ ہی مسترد کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ججز کی سکیورٹی میں اضافے کی پیشکش مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیف جسٹس نے ججز کو اضافی سکیورٹی دینے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ججز کو اضافی سکیورٹی کی

ضرورت نہیں ہے، ملک میں سکیورٹی کی صورتحال عمومی طور پر بہتر ہونی چاہئیے تاکہ عام لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے۔ خیال رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے ججز کو اضافی سکیورٹی دینے کی پیشکش کی تھی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.