افغانستان سرحد کی جانب سے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید 5 زخمی

کرم ایجنسی: افغانستان سرحد کی جانب سےایف سی اہلکاروں پر فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی جانب سے کرم ایجنسی میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔سیکورٹی فورسز پاک افغان سرحد پر معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے۔اہلکار باڑ لگانے کے لیے ضروری انتظامات کا جائزہ بھی لے رہے تھے کہ افغان سرحد کی جانب سے ان پر فائرنگ کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی جوانوں نے افغان شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.