نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے لیے چار نئے ٹرانسپورٹ روٹس منظور کر لیے گئے

اسلام آباد: نیو اسلام اباد انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے لیے چار نئے ٹرانسپورٹ روٹ منظور کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقائی ٹرانسپورٹ حکام نے جڑواں شہر اسلام آباد اور راولپنڈی کو نیو انٹرنیشل ائیرپورٹ کے ساتھ جوڑنے کے لیے چار نئے راستوں کی منظوری دے دی ہے۔جس میں ایک روٹ روات سے سیکرٹریٹ، دورسرا روٹ سیکرٹریٹ سے بلیو ایریا،بلیو ایریا سے کشمیر ہائی وے جب کہ چوتھا روٹ کشمیر ہائی وے سے موٹرے چوک تک ہو گا۔

وفاقی دارلحکومت کے ایک اعلی افسر نے بتایا ہے کہ شروعات میں ان چاروں روٹس پر 50 ائیر کنڈیشنر بسیں چلیں گی۔عوام کو یہ سہولت ہفتے کے تمام دنوں میں میسر ہو گی۔جب کہ اگلے ہفتے بسسوں کو ٹیسٹ سروس کے طور پر چلایا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد سعد بن اسد نے نئے روٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان 4 روٹس میں سے دو نئے روٹس شہر کو نئے انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے منسلک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹریٹ سے نئے ائیرپورٹ تک کے روٹ میں پانچ میٹرو بس کے اسٹیشن آئیں گے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو سہولت میسر ہو گی۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.