اپم پی اے تحریک انصاف دینا ناز کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کی ایم پی اے دینا ناز اور قومی وطن پارٹی رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے آج کرک سے پی ٹی آئی کی ایم پی اے دینا ناز اور قومی وطن پارٹی کےریجنل جنرل سیکریٹری مسعودرحمان نے ملاقات کی۔

جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرایم پی اے پی ٹی آئی دینا نازنے یونین کونسل ناظمین کے ہمراہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اسی طرح پی ٹی آئی کے ناظم مسعود خٹک، نائب ناظم رحمت آباد حکیم الرحمان بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے۔ قومی وطن پارٹی کے ریجنل جنرل سیکریٹری مسعود رحمان سمیت معروف وکلاء نیازالرحمان، مسعود خٹک، عابدالرحمان نے بھی آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سے لی گئ اس کا لنک یہاں ہے . شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.