دوسروں کی وکٹیں اڑانے والے کپتان کی اپنی 4 وکٹیں اڑ گئیں

پشاور : دوسروں کی وکٹیں اڑانے والے کپتان کی اپنی 4 وکٹیں اڑ گئیں۔ خیبر پختونخواہ سے تحریک انصاف کے 4 صوبائی اراکین اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔جیسے جیسے الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے ویسے سیاسی بازی گروں کی جانب سے سیاسی وفاداریاں تبدیل کئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں تحریک انصاف کے وارے نیارے ہو رہے ہیں جس کی وجہ دیگر پارٹی کے اراکین کی تحریک انصاف میں شمولیت ہے۔تاہم اب کپتان کے لیے بھی بری خبر آ گئی۔دوسروں کی وکٹیں اڑانے والے کپتان کی اپنی 4 وکٹیں اڑ گئیں۔قومی اخبار کی خبر کے مطابق تحریک انصاف کے ایک درجن کے قریب اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو عنقریب دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔
ذرائع کے مطابق پشاور ڈویژن اور جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے 4 اراکین صوبائی اسمبلی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔باغی اراکین آج پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کریں گے اور جلد ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے مگر اراکین کے نام بتانے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئ ہے اس کا لنک یہاں ہے.شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.