محکمہ ریلوے میں تمام ریکارڈ ضائع کرنے اور غائب کرنے کا حکم ، نیا انکشاف سامنے آ گیا

لاہور: ایک طرف جہاں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریلوے میں 60 ارب روپے کے خسارے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے وہیں دوسری جانب انکشاف ہوا ہے کہ ریلوے کا تمام ریکارڈ جلانے ، تلف کرنے اور غائب کرنے کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیرصحافی چوہدری غلام حسین نے کہاکہ ریلوے میں جو ہوا ہے وہ سب دیکھ لیں۔

لیکن میں یہ مصدقہ اطلاع دے رہا ہوں کہ ریلوے میں حکم دے دیا گیا ہے کہ ریلوے میں جو گھپلا ہوا ہے، جو لوٹ مار ہوئی ہے ، خواہ وہ زمینوں کا مسئلہ ہے یا کچھ بھی ہے،تمام ریکارڈ تلف کر دو، ضائع کر دو، جلا دو اور غائب کر دو۔ جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کا کوئی ریکارڈ سپریم کورٹ اور نیب تک نہ پہنچے۔ ریلوے کا ایم ڈی رو رہا ہے ، کہ ہم کیا کریں۔ اس طرح تو رسی ہمارے گلے میں پڑ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کو خبردار کر رہا ہوں ، جن کو ریلوے میں ریکارڈ گُم اور ضائع کرنے کا کہا گیا ہے، کہ ساری دنیا کی نظریں ریلوے پر ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.