سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ڈالرز رکھنے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پاکستا ن میں مقیم افراد اگر ٹیکس دہندگان ہیں تو وہ اپنے اکاؤنٹ میں ڈالر جمع کراسکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ رکھنے والے پاکستانی شہری اپنے اکاؤنٹ میں غیر ملکی کرنسی بھی جمع کراسکتے ہیں تاہم اسٹیٹ بینک نے اس کے لیے شرط لگائی کہ اکاؤنٹ ہولڈر کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2011 کے تحت ٹیکس دہندگان ہوناضروری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اس اقدام کا مقصد ڈالر رکھنے والے افراد کا ریکارڈ رکھنا اور غیر قانونی طور پر ڈالر کی شکل میں پیسوں کو سفید کرنے سے روکنا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ کو بیرون ملک سے ملنے والی رقم، پاکستان کے باہر سے جاری ہونے والے سفری چیک اور حکومت پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے سیکیورٹیز کے غیر ملکی تبادلے کی صورت میں بھرا جا سکتا ہے۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.