جنوبی پنجاب صوبہ کی آڑمیں الیکشن لیٹ نہیں ہونےدیںگے،جاوید ہاشمی

ملتان : سابق سینئر وفاقی وزیر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی آڑمیں الیکشن لیٹ نہیں ہونےدیں گے،اس وقت سے ڈریں جب الگ صوبے کیلئے جھگڑے ہونگے،الگ صوبے کے لیے تحریک چلی تو سڑکوں پر ہوں گا۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکی تحریک کی آڑمیں الیکشن لیٹ نہیں ہونےدیں گے۔ صوبہ بننے سے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الگ صوبے کے لیے تحریک چلی تو سڑکوں پر ہوں گا۔ انہوں نے سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ اس وقت سے ڈریں جب الگ صوبے کیلئے جھگڑے ہوں گے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.