عدالتوں کے ذریعے عوامی قیادت نہیں چھینی جاسکتی،نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کے ذریعے عوامی قیادت نہیں چھینی جاسکتی،عدالتی فیصلے انتقامی کاروائی ہیں،اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی،فیصلوں سے ظاہرہوتا ہے کہ ہدف میری ذات ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل ایف ون 62کے تحت تاحیات ناہلی کے فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا کہ عدالتوں کے ذریعے عوام سے ان کی قیادت نہیں چھینی جاسکتی۔

کارکنان صبراور استقامت کا مظاہرہ کریں۔سیاسی انداز میں ہرچیز کا جواب دیں۔انہوں نے کہاکہ اسی قسم کے فیصلے کی توقع تھی۔عدالتی فیصلے انتقامی کاروائی ہیں۔فیصلوں سے ظاہرہوتا ہے کہ ہدف میری ذات ہے۔انہوں نے کہاکہ راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی جاتی رہی ہیں پہلے بھی ان رکاوٹوں کا مقابلہ کیا اب بھی کریں گے۔نواز شریف نے کارکنا ن کو ہدایت کی ہے کہ ووٹ کوعزت دوتحریک کاحصہ بنیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.