لاہور اسلام آباد موٹروے کی ہنگامی بندش

لاہور اسلام آباد موٹروے کی ہنگامی بندش عمل میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے باعث لاہور کی متعدد شاہراہیں شدید ٹریفک جام کا شکار ہوگئی ہیں۔ جبکہ احتجاج کے باعث ہنگامی طور پر لاہور اسلام آباد موٹروے بھی بند کر دی گئی ہے۔ اس تمام صورتحال میں آئی جی ٹریفک پولیس کی جانب سے فوری متبادل پلان بنا کر اس پر

عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد تحریک لبیک اور دیگر مذہبی جماعتوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.