تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرادی

بہاولپور(سی پی پی )پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ گرادی ، سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے۔جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق این اے 192 سے سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انورسینکڑوں کارکنوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے،مخدوم احمدعالم انورکے بیٹے مبین عالم نے بھی تحریک انصاف میں

شمولیت کااعلان کیا،مبین عالم ن لیگ سے وائس چیئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان منتخب ہوئے تھے،ان کے ساتھ ن لیگ کے نویوسی چیئرمین بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم احمد عالم انور نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو نظریاتی اختلافات کی بنیاد چھوڑا ہے، اب عمران خان کے ساتھ ملکرملک کی ترقی کیلئے کام کروں گا۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.