حکومت کوبجٹ کااختیارنہیں،ہم خیبرپختونخوا میں بجٹ نہیں دیںگے،عمران خان کا اعلان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کوبجٹ دینے کا اختیار نہیں،بجٹ کی مخالفت کریں گے،خیبرپختونخوا میں پرویزخٹک بھی بجٹ نہیں دیں گے،اگلی حکومت کا بجٹ دینے کا ہمارے پاس مینڈیٹ نہیں ہے۔انہوں نے آج یہاں اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفادار،نظریاتی اورالیکشن لڑنا جاننے والے کوہی الیکشن میں آگے کروں گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرکٹ کا میچ ہاکی کی ٹیم سے نہیں کھیلیں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اڈیالہ جیل کی صفائی ہورہی ہے،جلدملک کےمجرم وہاں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں دھاندلی اوربےایمانی کےخطرےکےباعث نگراں حکومت لانی پڑتی ہے۔یورپ اوربرطانیہ میں نگراں حکومت کیوں نہیں لائی جاتی۔ 22جماعتوں نے2013کےالیکشن کومتنازع قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کاکام ہی صاف اورشفاف الیکشن کراناہے۔قبل ازیں تحریک انصاف کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں 4 قراردادیں منظور کی گئیں۔ قرار داد کے مطابق فاٹا کوفوری خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے۔اوورسیزپاکستانیزکو ووٹ کا حق دیا جائے۔نگران حکومت کےپاس بجٹ دینےکا کو ئی حق نہیں۔نگران حکومت غیرجانبدارلوگوں پر مبنی ہو۔عمران خان نے کہا کہ 45 دن کی حکومت کوبجٹ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ہم بجٹ کی مخالفت کریں گے۔ خیبرپختونخوا میں بھی بجٹ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت کا بجٹ دینے کا ہمارے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.