مزید باتیں بتانا چاہتا ہوں مجھے سیکورٹی فراہم کی جائے، شہباز شریف کی اہلیہ کے سیکرٹیری کا آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے سابق سیکرٹری زبیر محمود نے وزیر اعلی شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز شریف سے متعلق اپنی کتاب میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔زبیر محمود کا ماننا ہے کہ ان کی کتاب میں کیے گئے انکشافات کے بعد وزیر اعلی شہباز شریف کے لیے وزیر اعظم بننا مشکل ہو جائے گا۔

قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق زبیر محمود کا کہنا ہے کہ میں ابھی بہت کچھ بتانا چاہتا ہوں اس لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان مجھے سیکورٹی فراہم کریں۔ایک ماہ بعد میری کتاب آ جائے گی جس میں پوار سچ لکھا ہو گا۔میری کتاب آ گئی تو پنجاب کے 300 ایم پی ایز میں سے 200 نا اہل ہو جائیں گے کیونکہ وہ غریب عوام کا پیسہ چرانے میں ملوث ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.