ٹریفک پولیس نےامریکی سفارتکارجوزف کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا

اسلام آباد: ٹریفک پولیس نے امریکی سفارتکارجوزف کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا، جبکہ فیڈرل پولیس نے کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کوخط بھی لکھ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان کے جاں بحق ہونے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے امریکی سفارتکارجوزف کا ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کردیا۔

اس سے قبل وفاقی پولیس نے امریکی اتاشی کرنل جوزف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا۔ وزارت داخلہ نے خط میں مطالبہ کیا کہ متعلقہ مقدمے کے فیصلے تک کرنل جوزف کوملک چھوڑنے کی اجاز ت نہ دی جائے۔وفاقی پولیس نے ایف آئی اے کو بھی خط ارسال کیا ہے کہ امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف کوملک سےباہر نہ جانےدیاجائے۔ باوثوق ذرائع سےپتہ چلا ہےکرنل جوزف ملک سےباہر جانیوالے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.