پشاور ٹریفک وارڈن نےپنجاب سے آئے ڈرائیور سے کبھی رشوت نہ دینے کا وعدہ لے لیا

پشاور کے ٹریفک وارڈن نے پنجاب سے آئے ڈرائیور سے کبھی رشوت نہ دینے کا وعدہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور میں ٹریفک وارڈن نے پنجاب سے آئے ڈرائیور سے رشوت نہ لی بلکہ ڈرائیور سے آئیندہ کبھی رشوت نہ دینے کا وعدہ بھی لے لیا۔ڈرائیور رانگ سائڈ سے آنے پر ٹریفک وارڈن کو 300 روپے رشوت دے رہا تھا۔لیکن ٹریفک وارڈن نے کہا کہ ہم نے قسم کھائی ہوئی کہ ہم پشاور اور اپنے ملک کانام روشن

کریں گے، آپ 300 تو کیا 3 کروڑ روپے بھی رشوت دیں تو میں نہیں لوں گا۔ٹریفک ورڈان نے کہا کہ آپ میرے بھائی ہو یہ 300 روپے جیب میں ڈالو اور آئیندہ کسی کو رشوت نہیں دینا۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.