’پاکستانی شہری کو قتل کرنیوالے امریکی سفارتکار کو گرفتار کرو‘پوری قوم کی ترجمانی کر دی گئی

لاہور: مسلم لیگ ن نے امریکی سفارتکار کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرار دادجمع کروادی،امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے پنجاب اسمبلی میں امریکی سفارتکار کیخلاف کاروائی کیلئے قرار داد جمع کروا دی ہے۔

امریکی سفارتکار نے وفاقی دارلحکومت میں موٹرسائیکل نوجوان کو گاڑی کی ٹکر مار کرکچل دیا تھا۔تاہم ارمریکی سفارتکار کیخلاف سفارتی استثنیٰ کے باعث مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا تھا۔قرار داد میں امریکی سفارتکار کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد کے متن کے مطابق امریکی سفارتکار نے ایک شہری کوبے دردی سے اپنی گاڑی کے نیچے کچل دیا تھا۔بے گناہ شہری کی ہلاکت پر امریکی سفارتکار کو گرفتار کیا جائے ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.