پی ٹی آئی نے ق لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ق لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی۔تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنی پارٹی چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں اسی طرح مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری ظہیر الدین نے بھی اپنی پارٹی کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ چوہدری ظہیرالدین ق لیگ پنجاب کے سابق جنرل سیکرٹری بھی رہے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.