متحدہ عرب امارات میں فراڈ کر کے آنے والے تاجروں کے خلاف اہم ادارے متحرک

اسلام آباد :متحدہ عرب امارات میں فراڈ کر کے آنے والے تاجروں کے خلاف اہم ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہی خاندان کے معروف تاجر سہیل الزیرونی نے کارروائی کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔ خط صدر، وزیر اعظم ، چیف جسٹس اور آرمی چیف کے نام لکھا گیا ہے۔ واچ کمپنی کے مالک شکیل احمد سمیت 211افراد کی فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں۔

فہرست میں کراچی کی تین شخصیات،خیبر پختونخواہ کی11شخصیات، اور پنجاب کے اکیس تاجر شامل ہیں۔ سہیل الزیرونی نے کہا کہ پاکستانی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ فراڈ کر کے آنے والے تاجروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔ انہوں نے بتایا کہ واچ کمپنی کے مالک کے خلاف کراچی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی لیکن ایک انتہائی اہم سیاسی شخصیت نے اس ایف آئی آر کو نہ صرف تبدیل کروایا بلکہ شاہی خاندان کے کئی افراد کو دھمکایا بھی اور کہا کہ ہم آپ کو کراچی میں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اس خط کے بعد پاکستان کے حساس ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ اس خط کی بنیاد پر واچ کمپنی کے مالک سمیت دیگر افراد کی جلد گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.