جیتنا ہے تو چودھری نثار کو کونسا بڑا عہدہ دینا ہوگا

لاہور : معروف صحافی و کالم نگار نصرت جاوید نے ن لیگ کے لیے پنجاب میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے چودھری نثار علی خان کو وزیر اعلی پنجاب کے لئے نامزد کرنا ضروری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار نصرت جاوید نے اپنے ایک کالم ’جیتنا ہے تو چودھری نثار کو وزیر اعلی نامزد کرنا ہو گا” میں لکھا ہے کہ اگلے انتخابات میں صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو بھاری اکثریت دلوانے کی گیم ان ہے جب کہ تحریک انصاف نے پنجاب کے کئی اضلاع میں پنجاب اسمبلی کے امیدوار بھی فائنل کر لیے ہیں۔

تاہم ان ناموں کا فی الوقت اعلان نہیں ہو رہا۔اور اس ساری گیم کا توڑ مسلم لیگ ن کے پا س صرف چودھری نثار علی خان کی صورت میں موجود ہے۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اگر واقعی پارٹی کے صدر بن گئے ہیں تو ان کو چودھری نثار علی خان کو وزارت اعلی کے لئے نامزد کرنا ہو گا۔کیونکہ ن لیگ کے پاس اس کے علاوہ بچت کاکوئی راستہ نہیں ہے۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.