چیف جسٹس ثاقب نثار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والاجج معطل

پشاور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کیخلاف ریفرنس دائر کرنے والے جج احمد سلطان ترین کو معطل کرکے او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔جمعرات کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے جج احمد سلطان ترین کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا۔ریفرنس دائر کرنے والے کوہاٹ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد سلطان کو تبدیل کردیا گیا جبکہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے شعیب خان کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوہاٹ تعینات کردیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظیم خان آفریدی کو بھی معطل کردیا گیا ، 4ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 2سینئر سول ججز بھی تبدیل کر دیئے گئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلثوم اعظم مانسہرہ سے پشاور تعینات جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج سعدیہ ارشد پشاور سے مانسہرہ تعینات کردی گئیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.