موسم گرما کی آمد آمد ، لاہور میں پہلی مرتبہ ائیر کنڈیشنڈ رکشے متعارف

لاہور : موسم گرما کی آمد آمد ہے اور شہری ابھی سے ہی پسینوں میں شرابور شہر کی بے ہنگم ٹریفک سے گزرتے ہوئے اپنی اپنی منزل پر پہنچتے ہیں۔ شہریوں کے سفر کو آسان اور پُر سکون بنانے کے لیے لاہور میں پہلی مرتبہ ائیر کنڈیشنڈ رکشے متعارف کروادئے گئے ہیں۔ اس رکشے کی قیمت 2 لاکھ روپے ہے۔ وہ افراد جو 2 لاکھ کی ادائیگی نہیں کر سکتے ان کے لیے آسان اقساط کی سہولت بھی موجود ہے۔ یہ رکشے ایک مقامی رکشہ ساز کمپنی کی جانب سے متعارف کروائے گئے ہیں۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.