اوورسیز پاکستانی عام انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے لیکن کس طرح؟الیکشن کمیشن نے شاندار اعلان کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اووسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری ۔عام انتخابات میں ووٹ ڈال سکیں گے، نادرا نے سافٹ ویئر بھی تیار کرلیا،۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون شنواری کا کہناتھا کہ الیکشن کے لیے پوری طرح تیار ہیں ،ڈیڑھ سال سے کام کر رہے ہیں۔ عملے کی ٹریننگ بھی جاری ہے،اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹکے لیے نادرا نے سافٹ ویئرتیارکرلیا ہے ۔

اب اوورسیز پاکستانی ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے ۔انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات کرنے والوں کا کوئی ذاتی مسئلہ ہے، ہم آئین اور قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں جبکہ حلقہ بندیوں کوایشو بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ہم پہلی بارحلقہ بندیاں نہیں کر رہے،حلقہ بندیوں پر اعتراضات ہوتے رہتے ہیں ۔
یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.