مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم، ترکی کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آگیا، ایسا دبنگ اعلان کر دیا کہ بھارت کو سانپ سونگھ گیا

انقرہ (آئی این پی ) ترکی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جنگی جرائم ،ریاستی دہشتگردی ،قتل عام ، شدید اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ اور صورتحال پریشان کن ہے، ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے کی کشیدگی میں جلد کمی لائی جائے،کشمیری مسلمانوں کے تحفظ ،تنازعہ کے حل کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ منگل کو ترک وزارت خارجہ ،سفارتی مشن سے کشمیرمیں ظلم و ستم پرمذمتی بیان جاری گزشتہہفتے مقبوضہ کشمیرمیں جاری شدید تشدد پر شدید تشویش ہے اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادتوں پر دل غمزدہ اور صورتحال پریشان کن ہے،

شہداکے د رجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ خطے کی کشیدگی میں جلد کمی لائی جائے، تنازعات کے اثرات سے عام شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے۔ ترکی نے مطالبہ کیا کہ کشمیری مسلمانوں کے تحفظ ،تنازعہ کے حل کیلئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔

یہ خبر جس ویب سائٹ سے لی گئی ہے اس کا لنک یہاں ہے. شکریہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.